• news

ایبٹ آباد : کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

اسلام آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد میں گھر میں گیس لیکج سے5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد کی پٹھان کالونی میں ایک گھر میں اہل خانہ گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
گیس لیکج

ای پیپر-دی نیشن