• news

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے 66 رکنی وفد کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے لیڈرشپ پروگرام2017 کے 66 رکنی وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ سٹڈی ٹور پر آنے والے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے چیف جسٹس نے انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے متفقہ آئین کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے آئین میں وضع کئے گئے ریاست کے تین ستونوں پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کے بارے میں آگاہی دی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے معاشرے میں تعلیم میں اضافہ کی ضرورت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام معاشرے کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ نے چیف جسٹس کا ملاقات کیلئے وقت نکالنے اور معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے چیف جسٹس کو اعزازی سوینئر پیش کیا۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن