• news

راحیل شریف کی تصاویر والے بینر ”اب آجا¶“ سے متعلق مقدمہ خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے پر درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذکورہ مقدمے میں ٹرائل کورٹ میں پیش کئے گئے چالان اور دیگر کارروائی کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ موو آن پاکستان کے کارکنان کے خلاف مقدمے کا اندراج غیرقانونی ہے لہٰذا اسے خارج کیا جائے۔
مقدمہ خارج

ای پیپر-دی نیشن