ایک تصویر ایک کہانی
مال روڈ مزنگ روڈ اور گنگا رام کے اردگرد نشئیوں کی بہت زیادہ تعداد گھومتی نظر آتی ہے مزنگ روڈ پر جتنی گاڑیاں پارک ہوتی ہیں دن دیہاڑے گاڑیوں کے شیشے اتار لئے جاتے ہیں جن کو فروخت کرکے نشئی اپنا نشہ پورا کرتے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیکل سٹوروں پر سخت پابندی کے باوجود نشہ آور ادویات‘ انجکشن اور سیرپ فروخت ہورہے ہیں گزشتہ روز پچاس کے قریب نشئیوں نے گنگا رام چوک پر میڈیکل سٹور کا گھیراﺅ کیا تاکہ نشے کا سیرپ مل سکے، سٹور والوں نے پولیس کو بلوا کر اُن کو منتشر کیا زیرنظر تصویر میں سیالکوٹ کی رہائشی جو اپنا نام مانوبتاتی ہے مال روڈ لارنس روڈ پر مانگتے مانگتے نشہ کی عادی ہوگئی ہے نشہ کے باعث اس کے گھر والوں نے بھی اسے نکال دیا ہے صحت بھی اسکی کافی گرگئی ہے جو معاشرے کیلئے ایک المیہ ہے۔ (فوٹو:عابد حسین)