آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام کانفرنس آج ہوگی
لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام جنگ دہشت گردی اور بدترین لیبر قوانین کانفرنس آج 12 جنوری دوپہر 2 بجے پنجابی کمپلکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ میں ہو گی۔ صدارت انور گجر کرینگے مہمان خصوصی آئی اے رحمان اور جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن خورشید احمد ہونگے۔