پاکستان آگہی پروگرام ‘ مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ‘موبائل یونٹوں کے سکولوں میںلیکچر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سلک سکول کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے الشروق گرائمر سکول نیو شالیمار ہاﺅسنگ سکیم بلاک A سلامت پورہ لاہور‘ المجاہد گرلز ہائی سکول اور دی ہاورڈ گرائمر سکول شادی پورہ لاہور سی ڈی جی گرلز ہائی سکول اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈکا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 443 تھی ۔