ہا ئیکورٹ نے ایف بی آر کو ایک ماہ تک سوئی گیس سے ساڑھے 3 ارب وصول کرنے سے روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو محکمہ سوئی گیس سے ساڑھے تین ارب کی وصولی سے ایک ماہ کے لئے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے محکمہ سوئی گیس کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ ایپلیٹ ٹریبونل میں زیر سماعت ہے۔ ایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے تک ہمارے اکاؤنٹس کو منجمند کرنا غیر قانونی ہے۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس ساڑھے تین ارب کا نادہندہ ہے۔