• news

رشوت لینے کے ملزم پٹواری کی ضمانت منسوخ پولیس نے ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار کی کوشش ناکام بنا دی. پولیس نے ملزم موقع پر ہی دھر لیا۔ جسٹس مظاہرہ علی اکبر نقوی نے پٹواری رانا ضیا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پٹواری نے ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی. لیکن پولیس اہلکاروں نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑا۔ پٹواری راناضیا کے خلاف شہری محمدعلی نے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

پٹواری فرار ناکام

ای پیپر-دی نیشن