رئیسانی کی پلی بارگین درخواست، چیف سیکرٹری بلوچستان، سندھ کو عدالت سے خط ارسال
کوئٹہ(آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے پلی بارگین اورسلیم شاہ کے رضاکارانہ طورپر سرنڈر کی گئی رقم ،سونا اور جائیدادیں حکومت بلوچستان اور سندھ کو حوالے کرنے سے متعلق عبوری حکم کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان ،چیف سیکرٹری سندھ ،چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو خصوصی خطوط ارسال کردئےے گئے جس میں عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ احکامات پر عملدرآمد کیلئے کام کیاجائے اور اس سلسلے میں 31جنوری کو عدالت میں کو رپورٹ جمع کرائی جائےں بعدازاں عدالت مشتاق رئیسانی کے پلی بارگین سے متعلق نیب کے جمع کردہ درخواست پر احکامات جاری کریگی۔
مشتاق رئیسانی