• news

2013ءکے انتخابات میں فیڈریشن کو نقصان پہنچا: پیر پگارا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی پیر پگارا نے کہا ہے کہ 2013ءکے انتخابات میں فیڈریشن کو نقصان پہنچا۔ 2018ءکے انتخابات کے بعد صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی ماضی میں آصف علی زرداری کو کامیابی ہوئی، مستقبل میں صورتحال بدل سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، لیگیوں کے اتحاد میں سنجیدہ نہیں تھی۔ گرینڈ الائنس وزیراعلیٰ کے زیادہ امیدوار ہونے کے باعث ناکام ہو گا۔ آصف زرداری سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم نے رابطہ کیا تھا جائز مطالبات کے حصول کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ ہماری پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا فیصلہ وقت کرے گا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے ختم ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

پیر پگارا

ای پیپر-دی نیشن