چپس نہ دینے پر 9سالہ بچے کو قتل کرنیوالا11سالہ ملزم بری
لاہور(اپنے نامہ نگارسے)سیشن کورٹ لاہور نے نو سالہ بچے کو قتل کرنیوالے گیارہ سالہ ملزم کو بری کردیا۔گیارہ سالہ ولید نے چپس نہ دینے پر نو سالہ شعبان کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔عدالت نے دونوں خاندانوں میں صلح ہونے پر ولید کوبری کرنے کا حکم دیا۔