::رکن سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوٹو کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ معطل
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوٹو کو نااہل قرار دینے سے متعلق الیکشن کمشن آف پاکستان کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ بشیر ہالیپوٹو نے الیکشن کمشن کی جانب سے خود کو نااہل قرار دینے سے متعلق فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن رکن اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار نہیں دے سکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن سے یکم فروری تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔
فیصلہ معطل