• news

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے رہنما اسحاق گرفتار سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کرا رکھی تھی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے صدر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ساتھی اسحاق کو حراست میں لے لیا۔ اسحاق نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق کو سندھ ہائیکورٹ سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جامع کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو بھی گذشتہ صبح حراست میں لیا گیا ہے اورنگی ٹا¶ن اور ایف بی ایریا سے بھی تین کارکن گرفتار کئے گئے۔

ایم کیو ایم رہنما گرفتار

ای پیپر-دی نیشن