• news

جمہوریت کی وجہ سے دین نافذ نہیں ہو رہا، طالبان ہمارے بچے ہیں: سمیع الحق

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تحفظ علماءمدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہماری محنت پر پانی پھیر دیا۔ ہم تحفظ ناموس رسالت سے متعلق قانون کا دفاع کر رہے ہیں۔ امریکہ اور دین مخالف قوتیں اس قانون کو ختم کرانا چاہتی ہیں، حکمران نفاذ شریعت کے لیے کام نہیں کر رہے۔ جمہوریت کی وجہ سے ملک میں دین نافذ نہیں ہو رہا۔ شریف خاندان نے شریعت کو بے سود بنا دیا۔ سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے بچے ہیں، افغانستان میں جہاد کرنے والے طالبان پر فخر ہے۔ پاکستان اس وقت بہت نازک حالت سے گزر رہا ہے۔ جمعیت کا مقصد اقتدار میں آنا نہیں بلکہ دین کا نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا روس کی شکست مدرسہ حقانیہ کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ہدف کبھی وزارت اور اقتدار نہیں رہا۔ اس کے باوجود بہت سے ساتھی بغیر بتائے ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو 85 سال کی سزا پر حکومت کی خاموش سوالیہ نشان ہے۔
سمیع الحق

ای پیپر-دی نیشن