• news

ساہیوال: قادر آباد کول پاور پراجیکٹ میں جعلی سکیورٹی کارڈ پر داخل ہونیوالے 2 پولیس کانسٹیبل گرفتار

ساہیوال (نامہ نگار) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ میں جعلی سکیورٹی کارڈ پر داخل ہوتے ہوئے دو پولیس کانسٹیبل ارسلان اور سجاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ ساہیوال کے گیٹ نمبر 2 پر دو پولیس کانسٹیبل جعلی سکیورٹی کارڈ پر داخل ہوئے تو چیف سکیورٹی افسر ملک نعمان نے دونوں کو پکڑ لیا اور سکیورٹی کارڈ چیکنگ کے دوران جعلی پائے گئے۔ جس کے بعد دونوں پولیس کانسٹیبلوں کو پولیس تھانہ نورشاہ کے سپرد کر دیا گیا۔ پولیس نور شاہ نے دونوں کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم دونوں ملزموں کے بارے میں ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ وہ کس قسم کی واردات کے لئے کول پاور پراجیکٹ میں کیوں داخل ہوئے اور ان کے کیا مقاصد تھے۔

ای پیپر-دی نیشن