نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے وفاق سندھ حکومت سے مشاورت کا پابند نہیں: سعید غنی
کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی کے لئے وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کا پابند نہیں ہے۔ کراچی میں سعید الزماں صدیقی کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا عدلیہ میں جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔