• news

.وزیر داخلہ کا جعلی پی ایس گرفتار‘ عدالت نے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

اسلام آباد (وقائع نگار) سنیئر سول جج سینٹرل نے وزیر داخلہ کا جعلی پی ایس بن کر پی ایم ڈی سی ملازمین کو بحال کروانے والے نوسرباز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے ملزم شفیق کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم پی ایم ڈی سی کے معطل اہلکاروں کو بحال کرانا چاہتا تھا ملزم سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں یہ ایک پورا گروہ کام کر رہا ہے دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن