غازی بروتھا ہائیڈل پاور سٹیشن اب تک 91 ارب یونٹ سستی بجلی فراہم کر چکا: چیئرمین واپڈا
لاہور(نیوزرپورٹر)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ غازی بروتھا ہائیڈل پاور سٹیشن اگست 2003 ء میں اپنے پہلے پیداواری یونٹ کی تکمیل سے اب تک قومی نظام کو 91 ارب 10 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کر چکا ہے۔