زرعی مداخل بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ، گندم کی فصل شدید متاثر ہو گی: کسان بورڈ
لاہور(نیوزرپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے چاروں صوبوں کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی میاں محمد اسلم ہوا۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ کھاد پر سب سڈی ختم کرنے کے اعلان کسان برادری پر بجلی بن کر گرا ہے ۔کیونکہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی اجناس کی پیداوار انتہائی کم ہو جائے گی ،کھاد کی قیمتوں پر سب سڈی ختم کرنے سے کھادوں کی قیمتوں میں پانچ سو سے ہزار روپے فی بوری اضافہ ہو جائے گا جس سے زرعی مداخل میں مزید اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا جس سے گندم کی حالیہ فصل بھی شدید متاثر ہو گی اور گندم کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکے گا۔