قائمہ کمیٹی مواصلات کا نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر کی ناقص کارکردگی کا نوٹس
اسلام آباد)خبر نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر (این ٹی آر سی) کی ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری جیسے عظیم منصوبے کو ممکنہ طور پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے این ٹی آر سی کی کارکردگی پر توجہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے فعال ومنظم کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے چیرمین محمد مزمل قریشی کی صدارت میںمنعقد ہوا۔