سبسڈی کے خاتمہ پر کھاد کی بوری 500 روپے مہنگی ہو گئی
فیروز والا (نامہ نگار) کھاد پر حکومتی سبسڈی کا خاتمہ کھاد کی بوری پانچ سو روپے مہنگی ہو گئی، ایک ہفتہ قبل 1350 روپے میں ملنے والی یوریا کھاد کی فی بوری 1850 تک پہنچ گئی ہے حکومت کی طرف سے کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا ہے جبکہ اس وقت کسانوں کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے۔