• news

کوتھم فیصل آباد میں سٹی کیمپس کا افتتاح، رانا ثنااللہ کی شرکت

فیصل آباد (پ ر) کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ پاکستان اینڈ دبئی کے فیصل آباد سٹی کیمپس کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کوتھم پاکستان اور دبئی کے سی ای او محمد شفیق نے تقریب میں شریک معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپیٹلٹی، ٹریول اینڈ ٹوراز انڈسٹری دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انڈسٹری ہے جو نوجوانوں کے لیے کیریئر کے لاکھوں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن