چار ہفتوں پر مشتمل انٹرنیشنل تربیتی کورسز کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں اختتام
لاہور (پ ر) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں چار ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی تربیتی کورسز کی اختتامی تقریب ہوئی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب رانا مقبول احمد جبکہ مہمانِ اعزاز سابقہ برٹش پارلیمنٹرین حنظلہ ملک تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ تقریب کے چیف میزبان تھے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈائریکٹرنیپال مسٹر گنیش کمار ، انٹرنیشنل کورس کے نگران لیفٹیننٹ کرنل جاگڈیش کارڈکا ، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر محمد فرحان خالد کے علاوہ افسران اور انٹر نیشنل ٹرینئر نے خصوصی شرکت کی۔