• news

پاکستان کا طرز عمل دیکھنا ہوگا، ضرورت پڑنے پر پھر سرجیکل سٹرائیک کرینگے، بھارتی آرمی چیف سٹھیا گئے

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دے ڈالی۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر پھر سرجیل سٹرائیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کے ردعمل پر نظر رکھنا ضروری ہے، اگر وہ غلط طرزعمل اختیار کرتا ہے تو ہمارے پاس جواب دینے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر امن ہماری ترجیح ہے تاہم اگر ہماری خواہش اور پیشکش کا مثبت جواب نہیں ملتا تو سرجیکل سٹرائیک کا آپشن کا ہم استعمال جاری رکھیں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے سینئر ساتھی اور کمانڈر ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی کے اس بیان پر کہ بعض عناصر انہیں بدنام کررہے ہیں اورآرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے انکی شہرت خراب کی گئی، کے حوالے سے کہا کہ جنرل پراوین نے اس حوالے سے اگر کوئی درخواست دی تو ہم انہیں بدنام کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن