بعض کاروباری افراد نے مجھے آرمی چیف بننے سے روکا: بھارتی جنرل نے بھانڈہ پھوڑ دیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) جنرل بپن راوت کو بھارتی آرمی چیف بنائے جانے پر سپرسیڈ ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ کاروباری افراد نے انہیں بدنام کر کے آرمی چیف بننے سے روکا۔ ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ پراوین بخشی نے جونیئر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کے خلاف مہم پانچ ماہ سے جاری تھی جس کے پیچھے ایسے کاروباری افراد تھے جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے ایسا کیا۔ انہیں بے نقاب کیا جانا چاہئے۔