2016ء ‘ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا: ریسرچ مارکیٹ کی رپورٹ
واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت پر ریسرچ مارکیٹ کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق گیس ذخائر کی دریافت میں پاکستان پہلے نمبر پرہے۔ پاکستان، امریکہ اور ناروے گیس کی دریافت کرنے والے 3 بڑے ممالک ہیں۔ پاکستان میں 2016ء کے ابتدائی 6 ماہ میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائر دریافت ہوئے۔ گزشتہ سال کے 6 ماہ کی دریافت میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا۔ افریقہ دوسرے اور یورپ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ گہرے پانی کے مقابلے میں زمین پر گیس کے زیادہ ذخائر ملے۔علاوہ ازیں براعظم ایشیا گیس دریافت میں سرفہرست رہا۔ گیس کے 30 سے زائد ذخائر 2016ء کی دوسری سہ ماہی میں دریافت ہوئے۔