بہاولپور: کنویں کی کھدائی کرتے مٹی کا تودہ گرنے سے دب کر 2 بھائی جاں بحق
بہاولپور (نامہ نگار) دو سگے بھائی کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ہیڈراجکاں 117 ڈی این بی کا رہائشی 20 سالہ محمد امیر 113 ڈی این بی میںکنواں کھود رہا تھا اچانک مبینہ طور پر کنویں میں تودہ گرنے سے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس کو بچانے کیلئے اس کا بڑا بھائی کالا جس کی عمر 26 سال تھی بھی کنویں میں کود گیا اور اس کو بچاتے ہوئے وہ بھی مٹی کی زد میں آ کر دم توڑ گیا۔