• news

سٹیٹ بنک نے بنکنگ سسٹم میں 925 ارب روپے شامل کر دئیے

کراچی(آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 925 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.83 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 925 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.82 فیصد سالانہ کے حساب سے 981 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 23 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 20 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن