گوادر کو ریل نیٹ ورک سے ملانے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم
لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے گوادر کو ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لیے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے انہوں نے اس حوالے سے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور دیگر ضروریات کے لیے زمینوں کی خریداری کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد از جلدمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی یہ ہدایات انہوں نے ریلویز ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ریلوے کے مختلف پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی ششماہی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیاوزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں ریلویز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر سے تجربہ کار لوگ میرٹ پر لئے جائیں اور انہیں خصوصی تنخواہ کاپیکج دے کر گوادر میں تعینات کیا جائے تاکہ گوادر ٹریک کے مکمل ہونے تک دفتر پوری طرح آپریشنل ہوسکے۔