• news

ٹیوٹا 16 ہزار نوجوانوں کو سکیورٹی گارڈ کی مفت تربیت دیگی: قیصر شیخ

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹارواں سال 16ہزار بیروزگار نوجوانوں کو سکیورٹی گارڈ کی مفت تربیت دے گی پہلے مرحلے میں 2ہزار افراد کو تربیت دی گئی ہے ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 2ہزار نوجوانوں کو داخلہ دیا جا چکاہے۔ کورس کے آغاز کا مقصد بیروزگار نوجوانوں کو تربیت فراہم کر کے سکیورٹی گارڈ بنانا ہے تاکہ سکیورٹی کمپنیوں اور معروف اداروں کوسکیورٹی کے حوالے سے ضروریات کو مکمل طور پر پورا کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن