حکومت بلاول بھٹو کے چار مطالبات فوری تسلیم کرے: پیپلز پارٹی رہنما
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹ کے رہنماو¿ں نوید چودھری، چوہدری منور انجم اور حاجی عزیز الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے چار جائز مطالبات کو حکمران تسلیم کرلیں وگرنہ پیپلز پارٹی کو طوفانی تحریک انہیں عوام کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دے گی۔ نوید چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی مالی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس بہترین موقع تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات کو تسلیم کرکے جمہوریت کو مستحکم کرنے کا کریڈیٹ لیتے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے سابقہ ترجمان چوہدری منور انجمن نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمرانوں کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔ حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئیے۔