عسکری ماہرین کے مطابق امریکہ افغان جنگ ہار چکا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے نامور عسکری ماہرین اب کھلم کھلا یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں نہ امریکہ افغان جنگ ہار چکا ہے اور اب اس نے اپنی ہار اور ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدوں سے انحراف شروع کر دیا ہے۔ امریکہ کا مقصد صرف اسلام کو دبانے اور اسلامی سچائی کو بدنام کرنا تھا لیکن اسلام کو جتنا دبایا ا ور بدنام کیاگیا وہ اتنا ہی تیزی سے پھیل رہا ہے۔