حکومت ناکام ہو چکی‘ بلاول : بی بی سی نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا : خورشید شاہ
دبئی+ سکھر (آئی این پی + آن لائن+ این این آئی) پےپلزپارٹی کے چےئر مےن بلاول بھٹو نے کہا ہے ہم عوام کو تخت رائے ونڈ کی غلامی سے نجات دلائےں گے۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت نےشنل اےکشن پلان پر عملدرآمد سمےت ہر شعبے مےں ناکام ہو چکی ہے۔ پےپلز پارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالےسوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ پاکستان مےں تمام طبقات کو مضبوط اور خوشحال دےکھنا چاہتے ہےں۔ وہ دبئی مےں فلم سٹار مےرا کی قےادت مےں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بلاول نے کہا پنجاب کے عوام نے ہمےشہ پےپلزپارٹی کا ساتھ دےا ہے اور ہم بھی ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہےں اور قوم کو ان نااہل حکمرانوں سے نجات دلائےں گے۔ قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے سکھر کے مقامی سکول میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پانامہ لیکس کیس میں بہت سے باتیں سامنے آچکی ہیں۔ عدالتوں کو اب بھی کون سے ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ بی بی سی سمیت سوشل میڈیا پر سب کچھ واضع ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ طالبان کے ترجمان نظر آتے ہیں۔ ان پر کون سا تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ بی بی سی پر بہت کچھ ظاہر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا چودھری نثار کے پاس مخالف جماعتوں کے ممبران کے طالبان سے رابطوں کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں اور ان کا نام سامنے لائیں بصورت دیگر کسی قسم کی الزام بازیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ حکومت کی پالیسیوں نے ملک و قوم کو مقروض بنا دیا ہے۔ عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ صرف بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے قرض پر قرض لے رہی ہے۔ کیا آنے والے وقت میں ملک اتنے بڑے قرضوں کا وزن برداشت کر سکے گا۔ ایسی پالیسیوں پر افسوس ہو رہا ہے ۔ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے ٹیکسٹائل انڈسٹریز پر سبسیڈی دے تاکہ غربت اور بے روزگار ی کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے۔ حکمران عوام کو بے وقوف بنا کر حکومت نہیں چلا سکتے ۔ انہوںنے مزید کہا مسلم لیگ صرف لاہور کیلئے نہیں ہے صرف لاہور میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ نوازشریف کو ملک کے دیگر علاقے نظر نہیں آرہے۔ ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے کون سے اقدام کئے گئے ہیں۔ ملک کے آئین کے مطابق ہر شہری کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر یہاں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ملک میں لوگ اغوا ہو رہے ہیں جس پر حکومت کی خاموشی سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے۔ ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے۔ لوگوں کو بے وقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی۔ حکومت نے ملکی تاریخ مں ریکارڈ قرضے لئے۔
بلاول/ خورشید شاہ