• news

عوام انتخابات میں دھرنا گروپ کا پھر دھڑن تختہ کرینگے‘ ترقی کیلئے آخری حد تک جائیں گے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے اپنی محنت سے زمین سے غلہ اگانے والے کاشتکار میرے بھائی ہیں۔ کاشتکاروں کا مفاد اور بہبود مجھے دل و جان سے عزیز ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر بھرپور تحفظ کیا ہے اور کسی کو کسانوں کے مفادات کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فی اےکڑ زرعی پےداوار مےں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کےلئے تارےخ ساز کسان پےکےج دےا گےاہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات خلوص نیت سے کر رہے ہیں۔ زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود معیشت کے استحکام میں لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا زراعت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پالےسی مرتب کرنے کےلئے پنجاب اےگرےکلچر کمشن تشکےل دیا جا چکا ہے اور کمیشن میں کاشتکار بھائیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا عوام کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ انشاءاللہ جلد ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کے باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں اور شکست خوردہ عناصر عام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میں آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر صرف اور صرف ترقی کے عمل سے خائف ہیں کیونکہ انہیں بخوبی علم ہے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا 2018 کے عام انتخابات میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کریں گے۔ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چودھری، بہاولپور کے میئر عقیل انجم ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی اور 2013ءکے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ بجلی کے نئے منصوبے لگنے سے ملک میں معاشی سرگرمیاںبڑھیں گی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا اور اپنے دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے تیزی سے ہونے والی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا عوام نے احتجاجی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کر دیاہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں ملک کی ترقی کاراستہ نہےں روک سکتےں۔ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورعوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس احمد لغاری نے بھی ملاقات کی، جس مےںجنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر کہا جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی بہت عزیز اور مقدم ہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کیلئے 173 ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں اور جنوبی پنجاب مےں متعدد میگاپراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سےاسی عناصر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہےں اور پاکستان کے باشعور عوام اےسے عناصر کو بری طرح مسترد کر چکے ہےں۔ شہباز شریف گزشتہ روزمقامی سینئر صحافی پرویز بشیرکی رہائش گاہ اسلام پورہ گئے اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔ شہباز شریف نے سینئر صحافی فدا احمد کاردارکے انتقال پر بھی سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن