• news

شریف خاندان کی صلاحیت صرف پیسہ ہے، عوام ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی صلاحیت صرف پیسہ ہے، نوازشریف اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، 20کروڑ عوام نوازشریف سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن نوازشریف سچ بولیں گے وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، نوازشریف لوگوں کوخریدتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ فلیٹس قطری شہزادوں کے نہیں بلکہ شریف فیملی کے ہیں۔ آئی سی آئی جے بھی کہتی ہے کہ فلیٹس شریف فیملی کے ہیں۔ پانامہ لیکس کیس کا جو بھی فیصلہ آیا ہم قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ پہلی بار دھرنا دینے جارہی ہے اور وقت آنے پر دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھرنے میں عوام نے ساتھ نہ دیا تو سیاست سے الگ ہوجائوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن