سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل سپرد خاک
ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل کو گذشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق مرحوم شہزادہ محمد الفیصل بن عبدالعزیز جمعہ کی شام انتقال کرگئے تھے۔ مکہ معظمہ میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نماز عصر کے بعد مسجد حرام میں نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔