جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر 3 ایس ایچ اوز معطل، 6 کو وارننگ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور کارکردگی نہ دیکھانے والے کینٹ ڈویثرن کے 3 ایس ایچ اوز کو معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد رضا، ایس ایچ او ڈیفنس بی ضیاء الحق، ایس ایچ او باغبانپورہ یاسر عباس شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا، ایس ایچ او مصطفی آباد، ایس ایچ او غازی آباد، ایس ایچ او ہربنس پورہ، ایس ایچ او جنوبی چھائونی اور ایس ایچ او شمالی چھائونی کو وارننگ دی ہے اور ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل کو سپرویژن بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مناواں کی سرزنش کی گئی اور تھانہ مناواں کے تمام تھانیداروں کو شو کاز نوٹس دئیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں جرائم کی شرح میں اضافہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ ہر تھانے کی بیٹس بنا دی گئیں ہیںاس لئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کو چاہیے کہ وہ خود فیلڈ میں نکلنے والے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ہر تھانے کی حدود میں پٹرولنگ پلان کے مطابق موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔ منشیات فروشوں اور جوا ریوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ٹاسکنگ سے پہلے ہر بیٹ آفیسر کو ڈیوٹی بارے بریف کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر میں ماہ دسمبر کے دوران کینٹ ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایس ایس پی زاہد محمود گوندل ، ایس پی ہیڈ کواٹرز غلام مبشر میکن ، ایس پی کینٹ رانا طاہر، تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز ، بیٹ افسران، محرران اور محافظوں نے شرکت کی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد رضا، ایس ایچ او ڈیفنس بی ضیا الحق اور ایس ایچ او باغبانپورہ یاسر عباس کو معطل کر دیا۔ ، منشیات فروشی کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی اکرام خان کی سخت سرزنش اور شو کاز نوٹس اور اے ایس پی ڈیفنس سرکل انوش مسعود کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریاممتاز علی کو اشتہاری مجرم گرفتارکرنے کی ہدایت اور آخری موقع دیا، ناقص سپرویژن پر قائم مقام ڈی ایس پی سرور روڈ سرکل کامران زمان کو بہتر سپرویژن کرنے کی ہدایت ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مصطفی آباد جاوید احمد اور ایس ایچ او غازی آباد عقیق احمد کو وارننگ ، ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ صغیر احمد کو آخری وارننگ اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مناواں نصر اللہ کی سرزنش کی، جرائم پر قابو نہ پانے اور وارداتیں بڑھنے پر ایس ایچ او تھانہ ہیئر محمد افضل کی تنزلی اور 2 شوکاز نوٹسز دئیے اور تمام محافظوں کو جوڈیشل ڈیوٹی بھیجنے کا حکم دیا، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہڈیارہ صفدر عباس کو شو کاز نوٹس کے احکامات جاری کئے ۔