• news

لبنانی طیارے میں دھینگا مشتی، بغیر شیڈول استنبول میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

بیروت (این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت سے لندن جانے والی ایک پرواز کو دو مسافروں میں دھینگامشتی کے بعد ترکی کے شہر استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں لبنان کی فضائی کمپنی مشرقِ وسطیٰ ائیرلائنز کی اس پرواز میں دو مسافر پہلے ایک دوسرے کے ساتھ توتکار کررہے اور اس کے بعد وہ ایک دوسرے پر پِل پڑتے ہیں اور تھپڑ اور گھونسے رسید کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن