• news

لندن کے پُرہجوم مقام پر نسلی امتیاز کا واقعہ زیادہ خوفناک ہے: نہیلا اشرف‘ حجاب پہننے پر انتہاپسند نے چہرے پر تھوک دیا تھا

لندن (آن لائن) لندن میں نسلی امتیاز کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلم خاتون نہیلا اشرف حجاب پہنے ریسٹورنٹ میں دوستوں کے ساتھ بیٹھی تھیں جہاں انتہاپسند ایک شخص نے بازو سے پکڑ کر انہیں برا بھلا کہا اور پھر چہرے پر تھوک دیا۔ نہیلا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ زیادہ خوفناک بات ہے کہ اب پرہجوم مقامات پر بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ 46 سال کی نہیلا اشرف حکومتی ریسرچر اور نسلی امتیاز کے خلاف کام کرنے والی خاتون ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن