• news

برسلز کے علاقے مولن بیک میں فوج کا سرچ آپریشن‘ 3 مشتبہ گرفتارورہا

برسلز (صباح نیوز+رائٹر) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزکے علاقے مولن بیک میں بیلجین پولیس اور فوج نے سرچ آپریشن کیا ہے، جس میں3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پراسیکیوٹر کے مطابق سرچ آپریشن میں 3افراد کو پوچھ گچھ کیلئے گرفتارکیا گیا، پراسیکیوٹر نے ان طلاعات کی تردید کی کہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس اور فوج نے سرچ آپریشن میں چار گھروں کی تلاشی لی۔بعدازاںتینوں ملزموں کو رہا کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن