• news

سیالکوٹ: زنجیروں میں جکڑے مزدور سے جبری مشقت لینے والا فیکٹری مالک گرفتار، 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ(نامہ نگار) تھانہ مراد پور نے زنجیروں سے جکڑے مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک مزدور دستانے سی رہا ہے۔ جس پر تھانہ مراد پور پولیس نے مزدور صداقت کے والد سے رابطہ کرکے اس کی رپورٹ پر فیکٹری مالکان ذوالفقار اور سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے ذوالفقار کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزدور صداقت کا کہنا ہے کہ اس نے فیکٹری مالکان سے اڑھائی لاکھ روپے پیشگی لے رکھے تھے جس پر فیکٹری مالکان نے اسے زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا اور اس سے زبردستی گلوز سلواتے تھے۔ ملزم ذوالفقار کا کہنا ہے یہ سارا ڈرامہ ہماری سیاسی ساکھ کو مجروح کرنے کیلئے رچایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن