• news

مشرف متحدہ مسلم لیگ نہ بننے سے مایوس،سندھ کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ، عشرت العباد کے ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی سے رابطے

ملتان (نوید شاہ سے) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے مسلم لیگ کا اتحاد مکمل نہ ہونے پر مایوس ہو کر کراچی کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو ممکنہ طور پر کراچی سے الیکشن لڑایا جاسکتا ہے۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد‘ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی سے رابطے قائم ہیں جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ قائم ہونے والے لیگی اتحاد کی بڑی رکاوٹ متحدہ مسلم لیگ کی سربراہی تھی جس پر سردار ذوالفقار کھوسہ اور چودھری برادران کے بھی تحفظات تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال بعض لیگی رہنما اتحاد کی کوششوں میں مصروف ہیں گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) سے ہٹ کر حکومت مخالف مسلم لیگیوں کو سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی جاتی رہیں۔ تاہم جنرل(ر) پرویز مشرف متحدہ لیگ کی سربراہی چاہتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن