اتوار بازاروں کی چیکنگ 500کلوناقص پھل اور 190 کلو مضر صحت پتی ضائع کردی گئی
لاہور (صباح نیوز)صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے اتوار بازاروں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ ماڈل ٹاون اتوار بازار میں ناقص اور گلے سڑے پھل بیچنے والے سٹالز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 300کلو گرام پھل موقع پر تلف اور دوکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ دوبارہ ناقص اشیاء کی فروخت پر سٹالز کو سیل کر دیا جائے گا۔مزید کاروائی میں سلانٹی اور گوشت کے لیے لائی گئی مرغی کے میعار کو چیک کیا گیا۔ ناقص سلانٹی کے 250 پیکٹ سٹالز سے ہٹوا دیے گئے۔ جوہر ٹائون میاں پلازہ اتوار بازار میں 200کلو گرام پھل تلف کیے گئے۔ چائے کی کھلی پتی کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے اور مضر صحت ثابت ہونے پر 190 پیکٹ موقع پر تلف اور سٹالز کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔