• news

کمرہ عدالت میں عمران ، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی شیخ رشید کی جمائیاں، نعیم بخاری مسلسل اونگھتے رہے

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم وکیل مخدوم علی خان کے لمبے چوڑے دلائل اور متعدد مقدمات کی نظائر پیش کرنے کی بناء پر کمرہ عدالت میں موجود اکثر افراد شدید اکتاہٹ کا شکار ہوگئے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید جمائیاں لیتے رہے جبکہ ان کے وکیل نعیم بخاری بھی مسلسل اونگھتے رہے۔جبکہ ایک موقع پر مخدوم علی خان نے سیتا وائٹ کیس کا حوالہ بھی دیا ۔جبکہ عمران خان کے اس حوالے سے بیان پر ن لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن