ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیا گلی ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 سے 12 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔