• news

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فیڈرر‘ اینڈی مرے‘ انجلیق‘ وینس ولیمز کا فاتحانہ آغاز

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) چار بار گرینڈ سلم جیتنے والے راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ انہوں نے آسٹریا کے جورگن میلرز کو 6-2، 3-6، 7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔ اس طرح انہوں نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں عالمی نمبر 4 شان واورنیکا نے سلواکیہ کے مارٹن کلیزان کو 4-6، 7-5، 6-4، 4-6 اور 6-4 سے زیر کیا۔ جاپان کے کی نیشیکوری روسی سٹار اینڈرے کوزنیشوو کے خلاف کامیاب رہے۔ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ انہیں اس جیت کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔ عالمی رینکنگ میں 95ویں نمبر پر براجمان الیا مارچینکو کو 6-2، 7-5، 7-6، 7-5 سے ہرایا۔ برطانیہ کے ہی ڈین ایونز نے ارجنٹینا کے فیکونڈو بیگنیز کو شکست دی۔ خواتین کے مقابلوں میں جرمنی کی عالمی نمبر ایک انجلیق کیریر نے لییا تسورینکو کو مات دی۔ عالمی نمبر چار سیمسن حلیپ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے شیبلے روجر سے شکست کھا گئیں۔ وینس ولیمز نے کیتریانا کوزلووا کو ہرا دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن