• news
  • image

لاپتہ افراد کی بازیابی : چیئرمین سینٹ نے امر،کہ برطانیہ کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا

پیر کو سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد منعقد ہوا جو مجموعی طور پر مجموعی طور 4گھنٹے تک جاری رہا۔ چیئرمین سینٹ نے امریکہ اور برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمانوں کی جانب سے انسانی حقوق کے ارکان کے لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں بیانات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیانات نا مناسب ہیں لا پتہ افراد کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے ہم اس سے خود نمٹ رہے ہیں ان دونوں حکومتوں کو حق نہیں پہنچتا کہ لاپتہ افراد بارے میں کوئی بات کریں خاص طور کئی سالوں سے کشمیر اور فلسطین میں لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔ ماروائے عدالت قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں ان واقعات پر امریکہ اور برطانیہ خاموش ہیں ۔ پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان نے اپنے خطاب میں بار بار ’’کوکین ‘‘ ٓذکر کیا تو چیئرمین سینٹ نے انہیں ’’کو کین ‘‘ کا ذکر کرنے سے منع کیا مشاہد اللہ خان نے کہا کہ دن کے اجالے اور تیز روشنی میں کو کین کا استعمال کرنے والوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سینٹ کی مجالس قائمہ کے اجلاسوں میں وزراء ،وفاقی سیکرٹریوںاور سینئر بیورکریسی کی شرکت یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چیئرمین سینٹ میاں رضا رربانی اور قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرا لحق اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھیں گے تاکہ پارلیمانی نگرانی سے متعلق ایوان بالا کی کارکردگی مزید موثر ہوسکے ۔ یہ فیصلہ پیر کو سینٹ کی کونسل آف چیئرمین کے اجلا س میں کیا گیا۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کمیٹی کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں صدارت کنندہ کے ووٹ کے استعمال کے حوالے سے ترمیم کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ (آج) منگل کو بلوچستان میں برف باری کے بعد کی صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا گیا تھا اور اب بھی کہا جار ہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کیا جائے گا اور اگر ایساہوا تو ایسا جواب دیں گے کہ وہ جعلی بھی بھول جائیں پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں، بھارتی آرمی چیف ماضی کی طرح کا جعلی سرجیکل سٹرائیک کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں ، حقیقی سرجیکل سٹرائیک کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ بھارت اس کے دعوے کرنا بھی بھول جائے گا، سینٹ میں وفاق المدارس کے مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی،قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے فاتحہ خوانی کرائی سینٹ نے بھارتی شہر گووا میں منعقدہ ’’برکس کانفرنس‘‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف خطاب کے خلاف قراردادمذمت سمیت کسانوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے لئے بلاسود حکومتی قرضوں کی فراہمی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی سینٹ میں پیر کو نجی کارروائی کے روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2016ء اور سینیٹر چوہدری تنویر حسین کی طرف سے احترام رمضان ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کر دئیے گئے۔ چیئرمین سینٹ نے دونوں بل مزید غور و خوض کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن