• news

پنوعاقل: مسلح افراد کی بیٹھک میں سوئے افراد پر فائرنگ‘ دو جاں بحق

سکھر(آن لائن) پنوعاقل کے کچے میں مسلح افراد کی اوطاق (بیٹھک) میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، نعشیں پولیس نے تحویل میں لے لیں۔ پنوعاقل تعلقہ کے کچے کے علاقے کے تھانے رضا گوٹھ کی حدود میں مسلح ملزمان نے ایک اوطاق پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اوطاق میں سوئے ہوئے دو افراد موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر مقتولیں کی نعشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ واقعہ علاقے میں مہر برادری کے دو گروہوں میں کارو کاری کے معاملے پر جاری تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن