گوجرانوالہ: تیل بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، 6 مزدور جھلس گئے تشویشناک حالت پر 3 لاہور ریفر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تیل بنانیوالی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور بری طرح جھلس گئے، 3 کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پپناکھہ کے قریب تیل بنانیوالی فیکٹری میں مزدور حسب معمول کام میں مصروف تھے اس دوران اچانک بوائیلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مزدور اسلام نذیر، قمر، واحد، حق نواز، کشور اور اسماعیل بری طرح جھلس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی مزدوروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے قمر، واحد اور اسلام کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کردیا۔ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔