بھارتی الیکشن کمشن نے اکھلیش یادیو کو سماج وادی پارٹی کا سربراہ تسلیم کر لیا، باپ کی چھٹی میرا بیٹا مسلمانوں کا مخالف ہے، ملائم سنگھ کا انکشاف
لکھنئو (نیوز ڈیسک+ ایجنسیاں) بھارتی الیکشن کمشن نے سماج وادی پارٹی سے ملائم سنگھ یادیو کی چھٹی کرا دی انکے وزیراعلیٰ بیٹے اکھلیش یادیو کو پارٹی سربراہ اور انتخابی نشان سائیکل پر اکھلیش یادیو کا حق تسلیم کرلیا۔ انہیں انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ لکھنئو میں صوبائی الیکشن کمشن کے حکام نے معاملے کی سماعت کی ۔